Live Updates

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے درمیان ہاتھا پائی، گالم گلوچ

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:04

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری اور ن ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے درمیان ہاتھا پائی، گالم گلوچ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران ن لیگ کے رہنما کی جانب سے بار بار ہاتھ مارے جانے پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری غصے میں آگئے اور پھر دونوں رہنماوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ ہاتھا پائی کیساتھ ساتھ دونوں رہنماوں کے درمیان شدید گالم گلوچ بھی ہوئی۔ اس موقع پر پروگرام کے دیگر شرکاء نے دونوں رہنماوں کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات