معیاری تعلیم اور اچھی صحت فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے بے حد ضروری ہیں ۔نعیم سرور

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:10

خانیوال۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) معیاری تعلیم اور اچھی صحت فلاحی معاشرے کے قیام اور زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔ صحت مند طالبات ہی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ کی پرنسپل نعیم سرور نے مہمان خصوصی کے طور پر سکول ہذا میں منعقدہ سیمینار میں کیا جو کہ --" عام بیماریاں اور انکا بچائو " کے موضوع پر وریسہ اسلام ٹرسٹ لاہور اور سکول ہذا کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر وجاہت جاوید نے سیمینار میں شرکت کرنے والی طالبات،اساتذہ اور کمیونٹی کے لوگوں کو روز مرہ زندگی میںدرپیش عام بیماریوں کی علامات، ان کے علاج اور ان سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے بارے میںاپنے معلوماتی لیکچر سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ای ایس ای وحید احمد نے میڈیسنل پلانٹس کے بارے میں لیکچر دیا اور بتایا کہ جن علاقوں میں ڈاکٹر کی سہولت میسر نہیں ہے وہاں پر کیسے گھر میں موجود پودوں اور سبزیوں سے بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ عرفان ،ہاسپٹل ایڈمنسٹریٹرنے اپنے خطاب میں اساتذہ اور طلبا کو وریسہ اسلام ٹرسٹ کے مقاصد اور مشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں سیمینار میں شرکت کرنے والی تمام طالبات اور اساتذہ میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :