ایس ایس پی پٹرولنگ کا اردل روم۔48ملازمین کومختلف سزائیں

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:10

ڈی جی خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن محمد باقر نے ریجنل آفس میں اردل روم لگایا جس میں ریجن بھر کے 48ملازمین پیش ہوئے مسلسل اور طویل غیر حاضری پر کانسٹیبل نبی بخش کو ملازمت سے برخاست ، 22اہلکاروں کو پانچ سو روپے تک جرمانہ کی سزا ، 14اہلکاروں کو سن شور کی سزا ، پانچ اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز ملتوی جبکہ دو اہلکاروں کووارننگ دی گئی۔

ایس ایس پی نے ملازمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ فرائض میں غفلت ، لاپرواہی او ربدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملازمین الرٹ ہو کر دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ سکیورٹی کو بہتر بنایاجائے اور ریزرو نفری کو حاضر رکھا جائے،بغیر شناخت کسی شخص کو پوسٹ کے اندر نہ آنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے مزید کہاکہ شکایت کی صورت میں ذمہ دار ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

دریں اثنا پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج محمود الحسن گجر ، ہیڈ کانسٹیبل جمشید اقبال ، سیف اللہ اور فرحان اصغر پر مشتمل ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول گورنمنٹ پرائمری سکول ، رورل ہیلتھ سنٹرز ، یونین کونسل ، رکشہ / ڈالہ سٹینڈ ، پبلک مقامات ، آئل اینڈ رائس ملز چھابری بالا میں لوگوں کو آگاہی لیکچرز دیئے ۔