سفید چھڑی کی افادیت کے لئے بھی سیمینار منعقدکرائے جائیں گے۔شازیہ نواز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:10

راجن پور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)نابینا افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں ان کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے حکومت پنجاب کئی منصوبوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے جن میں خدمت کارڈ ،سرکاری ملازمتوں میں اسپیشل کوٹہ ،ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں کمی،فری طبی ادویات کی فراہمی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ،سوشل ویلفیئر آفیسر تہمینہ دلشاد اور سپرنٹنڈنٹ دارالامان صباء زہرا نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر سماجی تنظیموں کے نمائندہ گان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی کی افادیت اور آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی سیمینار کرائے جائیں گے اور حکومت پنجاب ان کی خدمت کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔