ضلع راجن پور کے تمام ماڈل ویلجز میں سہولیات فراہم کی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

راجن پور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ضلع راجن پور کے تمام ماڈل ویلجز میں سہولیات فراہم کی جائیں ۔تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری نے ماڈل ویلجز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی آر ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او صحت ،سی ای او تعلیم ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ،سماجی تنظیموں کے نمائندہ گان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی نے کہا کہ پنجاب حکومت ماڈل ویلجز میں رہنے والے متاثرین کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری کو پورا کریںاور ماڈل ویلج میں رہنے والے افراد کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں۔