ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں31 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

راجن پور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)178ملین کی لاگت سے 31 ترقیاتی سکیموں کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی ۔ جن کی صدارت ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے کی ۔ان سکیموں میں پبلک ہیلتھ کی بارہ اور روڈ ی انیس سکیمیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ا سکیمیں این اے 174اور این اے 175میں شروع کی جائیں گی۔ اجلاس میں ایکسین بلڈنگ ،ایکسین روڈ ، سی ای او تعلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی نے کہا کہ تمام منظور شدہ اسکیموں کے لئے تیاری مکمل کریں اور پہلے سے منظور شدہ اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ۔