جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،اشفاق احمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

راجن پور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)حکومت پنجاب عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتر ادویات کی کوالٹی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔کوئی بھی میڈیکل سٹور جعلی ادویات فروخت نہیں کرے گااس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اس بات کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے کہ کسی بھی پریکٹشنر پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج نہ کئے جائیں۔اس موقع پر 37کیس میڈیکل اسٹور اور عطائیوں کے خلاف بورڈ کے سامنے پیش کئے گئے ۔ان میں سے گیارہ کو عدالت بھیجا گیا ،دو کے خلاف ایف آئی آر اور باقی کو دوبارہ چیک کرنے کا کہا گیا۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان اور تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز بھی موجود تھے۔