ڈپٹی کمشنرکا اراضی ریکارڈ سنٹرکا دورہ،سائلین سے مسائل معلوم کیے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

راجن پور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر راجن پور کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر آنے والے سائلین سے مسائل کے بارے میںدریافت کیا۔

(جاری ہے)

سائلین نے بتایا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر کچھ ہمیں مشکلات درپیش آ رہی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے سینٹر قائم کئے ہیں اور ان کی مشکلات ختم کر کے ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چاہئے اور ان کی طرف سے شکایات کا موقع نہیں ملنا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کا مکمل وزٹ کیا ۔ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور کہا کہ تمام ریکارڈ جلد مکمل کریں اور تمام متعلقہ ملازمین اپنی ذمہ داری کو ایمان داری کے ساتھ سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :