سی پی او کا چلڈرن کمپلیکس اور شہبازشریف جنرل ہسپتالوں کادورہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے چلڈرن کمپلیکس ملتان اور شہباز شریف جنرل ہسپتال کا سیکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا۔ ترجمان ملتان پولیس کے مطابق سی پی او نے جمعہ کے روز دونوں ہسپتالوں کی سیکورٹی کے جائزہ کے حوالے سے دورہ کیا۔ سی پی او وہاں موجود سیکورٹی انچارج اور گارڈز سے ملے اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ان کو بریف کرتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات تمام گارڈز کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اس دوران سی پی او نے ویپن ہنیڈلنگ اور اس کے استعمال کا جائزہ لینے کے بعد وہاں قائم سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کو بھی چیک کیا ۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے انچارج سیکیورٹی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر آنے جانے والے شخص پر نظر رکھی جائے اور کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام گاڑیوں کو چیک کر نے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونے دیا جائے۔

اس دوران سی پی او ملتان مریضوں سے بھی ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔دور ے کے دوران دونوں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھی سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا۔ دونوں افسران نے سی پی او کوسکیورٹی کے حوالے سے ہر لحاظ سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سی پی او ملتان نے سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چلڈرن ہسپتال ملتان میں پولیس پوسٹ قائم کرنے کا حکم دیاجس کے لیے ایم ایس چلڈرن ہسپتال کی طرف سے جگہ بھی مہیا کر دی گئی۔