ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

لالہ موسیٰ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا ، انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، سپنرنٹنڈنٹ جیل، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن وقار حسین خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو، ڈی ا یس جے بابر اور پی ایس او عثمان سرور کے علاوہ دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز بیرک کے دورہ کے موقع پر وہاں موجود خواتین سے انکے مسائل کے بار ے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے 18سال سے کم عمر بچوں کو مفت تعلیمی کتابیں فراہم کرنے کی یقینی دہانی کروائی۔ڈی سی نے لٹریسی سنٹر کا بھی دورہ کیا اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فی میل وارڈ کے کچن کے دورہ کے موقع قیدی خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی۔ جیل میں سکیورٹی اور صفائی کے امور کا بھی جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :