خانیوال ،نہر سے دو لاشیں برآمد

دونوں لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں ، پولیس ذرائع

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) نہر سے دو لاشیں برآمد خانیوال کے نواح میں نہر لوئرباری دوآب سے دو مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد ہوئیں پہلی لاش تقریبا 35 سالہ نامعلوم شخص کی تھی جوکہ دلو بنگلہ کے قریب نہر ایل بی ڈی سی سے آج دوپہر 12 بجے ملی جبکہ دوسری لاش کچھ دیر بعد پل لوہاراں والی کے قریب اسی نہرلوئرباریدوآب سے ملی جوکہ جواں سالہ دوشیزہ کی ہے دونوں لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور ناقابل شناخت ہیں پولیس تھانہ تلمبہ نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :