پیف پارٹنر سکولوں سے معمولی معذور بچوں کی تعلیم دینے کی رضا مندی کے لیے درخواستیں طلب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ سپیشل ایجوکیشن حکومت پنجا ب کے تعاون سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں جاری معمولی معذوری میں مبتلابچوں کے انضمامی تعلیم پراجیکٹ کے تحت پارٹنر سکولوں سے رضامندی کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پیف ترجمان نے مزید کہا کہ منتخب اضلاع، جن میں لاہور ،وہاڑی، راولپنڈی،ملتان، اٹک ، جہلم اور چکوال شامل ہیں،میں جاری انضمامی تعلیم پراجیکٹ کے تحت پہلے سے موجود پارٹنرسکول نئے داخل ہونے والے بچوں کی نامزدگیاں28اکتوبر2017تک بھجوادیں۔

پارٹنر سکول مالکان سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں خصوصی توجہ دیںتاکہ معذوربچے بھی اس پراجیکٹ کے تحت عام بچوںکے ساتھ سکولوں میں مفت معیاری تعلیم کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ان معذور بچوں کی تعلیم کے عوض سکول مالکان کو فی طالب علم 550روپے ماہانہ فیس کے علاوہ 400روپے اداکیے جائیں گے ۔اس کے ساتھ 40000روپے معذور بچوں کے چلنے کے لیے ریمپ اور واش روم کی تعمیر کے لیے دیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :