ماڈل ہائوسنگ انکلیو کے نام پر عوام سے اربوں روپے کا فراڈ ،چیف ایگزیکٹو سمیت 3ملزمان 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے ماڈل ہائوسنگ انکلیو کے نام پر عوام سے اربوں روپے کا فراڈ کیس میں چیف ایگزیکٹو ماڈل ہائوسنگ انکلیو ملزم فرحان چیمہ اور دو ڈائریکٹرز کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کے حوالے کر دیا ۔ نیب لاہور نے گرفتار چیف ایگزیکٹو ماڈل ہائوسنگ انکلیو مملزم فرحان چیمہ ،ڈائریکٹرز محمد قاسم اور فرحاد علی کو احتساب عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ملزمان نے ماڈل ہائوسنگ انکلیو کو نہ تو ایل ڈی اے سے منظور کروایا نہ ہی ملزمان کے پاس منظور شدہ لے آئوٹ پلان تھا،ملزمان نے محض چند کنال زمین کی ملکیت پر عوام سے اربوں روپے کے پلاٹس کی بوگس فائلیں فروخت کیں،ملزم فرحان ساتھی ڈائریکٹرز کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مدد سے غیر قانونی سوسائٹی کے نام پر اربوں روپے بٹورتا رہا،ملزمان نے رعائتی واچر کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دیا،ملزم فرحان چیمہ کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشہ پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔نیب کی جانب سے احتساب کی استدعا کی گئی جس پر احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :