عمران اداروں کے پیچھے مت چھپیں ، سیاست کرنی ہے تو کھل کر سامنے آئیں‘پرویز ملک

عمران اعلیٰ اداروں کو سیاست میں لا کر کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیںاے بے نقاب کرینگے ‘وفاقی وزیر تجارت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کے پیچھے چھپ کر سیاست نہ کریں ، سیاست کرنی ہے تو کھل کر سامنے آئیں، پارٹی متحد ہے اور پارٹی کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو سیاسی میدان میں شکت نہیں دے سکتے تو وہ کبھی امپائر کی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی خاندانی اختلاف کے لیکن وہ ناکام ہی رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہورپارٹی دفتر میں آئے کارکنوں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،سید توصف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجیدچن نمبردار جاوید اقبال، تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ،عمران خان پاکستان کے اعلیٰ اداروں کو سیاست میں لا کر کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں ن لیگ اداروں کے تحفظ جبکہ پی ٹی آئی اداروں کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔

ہم پاکستان کے خلاف عمران کے ایجنڈے کو بے نقاب کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں پراسٹیبلشمنٹ کی مدد کا الزام لگانے والے ’’الزامخان‘‘ بتائیں 120روپ دھرنا ون اور دھرنا ٹو کس کے کہنے پر دیا گیا ملک کے اندر ڈیڈ لاک اور قومی اداروں پر حملہ کس کا ایجنڈا تھا، ایمپائر کی انگلی کے اشارے کی بات بار بار کیوں کی اور یہ اشارہ کسنے کرنا تھا وہ ایمپائر کون تھا انہوں نے کہا کہ آپ کی چار سالہ کارکردگی زیروپلس زیرو ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران کے منفی اورانتشار کی سیاست اورپاکستان کے اعلیٰ اداروں کو بدنام کرنے کے غیروں کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔