اٹک ،شریف برادران کی مثبت پالیسیوں سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے، ملک ریاست

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) شریف برادران کی مثبت پالیسیوں سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام سمجھ چکی ہے عوام ہر محاذ پر اُن کو شکست دے رہی ہے ان خیالات کا اظہارامیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 18 ملک ریاست علی سدریال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے جب بھی اقتدار سنبھالا ملک اور قوم کے مفاد میں منصوبے شروع کیے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عوام کو موٹرے وے ، میٹرو بس سروس کی سہولیات فراہم کی پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور سی پیک منصوبہ دیا جس سے پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :