اٹک ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے اٹک کی چھ تحصیلوں ، 71یو نین کونسلوں اور تین کنٹو نمنٹ بورڈز میں مسلسل دورے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

پیپلز پارٹی کے گڑھ یو نین کونسل جھنگ کے صدر ٹھیکیدار صداقت خان نے بھی پی پی پی سے دیرینہ تعلق ختم کر کے میجر گروپ میں شمو لیت اختیار کر لی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے اٹک کی چھ تحصیلوں ، 71یو نین کونسلوں اور تین کنٹو نمنٹ بورڈز میں مسلسل دورے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ایک دن میں پچاس سے زائد تقریبات میں شر کت پر سیاسی مخا لفین انگشت بدنداں ہوگئے ہیں میجر طاہر صادق کے میجر گروپ میں شمو لیت کا سلسلہ بھی جاری ہے اٹک میں پیپلز پارٹی کے گڑھ یو نین کونسل جھنگ کے صدر ٹھیکیدار صداقت خان نے بھی پی پی پی سے دیرینہ تعلق ختم کر کے میجر گروپ میں شمو لیت اختیار کر لی اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ بھٹو کی پی پی پی ان کی پھا نسی کے بعد ختم ہو گئی اور آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے پی پی پی میں حقیقی ور کر کی کو ئی حیثیت نہیں یہاں چند مفاد پرستوں کا ٹو لہ قا بض ہے اس بنا ء پر انہو ںنے ان کی جھوٹی اور منافقا نہ سیاست سے تنگ آکر پی پی پی کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہ دیا ہے ان کی شمو لیت میں قا ضی عمران آف نیکا ، غلام رشید اور چو ہدری عظیم کی کا وشیں شامل ہیںا س موقع پر چیئر مین یونین کونسل جھنگ عامر لیا قت خان اور وا ئس چیئر مین ڈاکٹر زبیر یو سف خان، چیئر مین یونین کونسل با ہتر سید ز ا ہد حسین شاہ ، چیئر مین یو نین کونسل جبی ملک ممتاز خان بھی مو جو د تھے ، اسی طرح سابق ضلع ناظم میجر طاہر صا دق نے زین ہا ئوس باہتر میں باہتر،جبی، دھریک اور جھنگ کے معززین کے مشاورتی اجلاس سے بھی خطاب کیا جو جلسہ کی صورت اختیارکر گیا ، گگھڑ سے سابق امیدوار جنرل کونسلر عمر الٰہی اور منظور الٰہی نے بھی اپنی برادری اور دوستوںسمیت میجر گروپ میں شمو لیت اختیا ر کر لی ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے یو نین کونسل جلو اور بر ہا ن معززین سے بھی 6 نومبرکو عمرا ن خان کی آمد کے سلسلہ میں خطاب کیا تقریب سے سابق تحصیل حاجی شفقت خان طاہر خیلی ، ضلعی صدر مسلم لیگ صداقت علی خان اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ خالق داد یو نین کونسل جلو میںضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) عظمت خا ن اور با بر خان نے بھی میجر گروپ میں شمو لیت اختیار کرلی ، یونی کونسل جنگل ، تحصیل جنڈ، پنڈی گھیب، فتح جنگ ، حضرو ، حسن ابدال ،اٹک اور کنٹو نمنٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ کینٹ میں بھی میجر طا ہر صادق نے طوفا نی دوروں کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف تقریبا ب سے خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :