سیالکوٹ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے 554 ٹینریزز کو زون میں منتقل کرنے کیلئے 3ارب روپے کی گرانٹ جاری

اقوام متحدہ نے بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 33کروڑ روپے دیدئیے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)سیالکوٹ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے 554 ٹینریزز کو زون میں منتقل کرنے کیلئے 3ارب روپے کی گرانٹ جاری، اقوام متحدہ نے بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 33کروڑ روپے دیدئیے۔ منسٹری آف کامرس کی طرف سے گلوبل انوائرمنٹ فنڈز سے تالابوں کیلئے 40کروڑ روپے بھی ریلیز کردئیے گئے۔ جولائی 2018ء تک ضلع سیالکوٹ کی تمام ٹینریز ز زون میں منتقل کرنا ہونگی۔

زون سے باہر ٹینریزز قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے ٹینری سیل کردی جائیں گی تفصیلات کے مطابق ٹینریزز زون سیالکوٹ اور اقوام متحدہ کے ادارہ گلوبل انوائرمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے کہ یو این او ٹینریزز زون سیالکوٹ میں ٹر یٹمنٹ پلانٹ کیلئے 33کروڑ روپے کی مشینری نصب کریگی جس کا مقصد سیالکوٹ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور صاف پانی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں منسٹری آف کامرس نے بھی ٹینریز ز زون کیلئے 40کروڑ روپے کی خطیر گرانت جاری کردی ہے جس سے ٹینریزز ون میں تالاب تعمیر کئے جائیں گے۔ مذکورہ منصوبہ پر 3ارب روپے لاگت آئیگی اور تمام ٹینریزز مالکان پر ضرور ی ہوگا کہ وہ جولائی 2018 تک ٹینریز ز زون میں منتقل ہو جائیں اور معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ٹینریز ز سیل اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کیرل اور کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں 950کے قریب ٹینریزز مالکان منصوبہ بندی کے بغیر کام کررہے ہیں جس کی بناء پر زیر زمین پانی انسانوں ،جانوروں اور فصلوں کیلئے مضر صحت جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔ جس سے انسانوں جانوں کو خطرات لاحق ہیں منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عاطف نے بتایا کہ ٹینریز ز زون میں 554پلاٹ مختص کئے گئے ہیں جن کی زمین مالکان کو نقد اور آسان اقساط میں فراہم کی جارہی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے۔ 3ارب روپے کا میگا پراجیکٹ تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ جس سے چمڑے کی انڈسٹری سے رابستہ ہزاروں لوگوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔