30ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدیا گیا

آئندہ ہفتے اس ضمن میں سمری کی منظوری کیلئے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی جائیگی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) 30ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دیدیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے اس ضمن میں سمری حتمی منظوری کے لئے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی جائیگی اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے کانسٹیبل سے آئی جی عہدے کے آفیسر کی شہادت کے بعد شہدا پیکج میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا اب دوسرے مرحلے میں کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے اپ گریڈیشن کے بعد ان کی تنخواہیں پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کے برابر کردی جائیگی اپ گریڈیشن کے لئے محکمہ قانون ، خیبر پختونخوا پولیس ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفارشات کو حتمی شکل دیدیا ہے اور اب اس کو سمری کی شکل دیا جارہا ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں این ٹی ایس اور ایٹا کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :