پشاور، پولیس نے منشیات اور جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث منظم گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

بھاری مقدار میں جعلی پاکستانی کرنسی ومنشیات برآمد کرلی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے کاروبار اور جعلی کرنسی میں ملوث بین الصوبائی منظم گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں جعلی پاکستانی کرنسی اور منشیات برآمد کرلی ۔ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ خزانہ حسن خان، اے ایس ائی سید محمد نے دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 لاکھ 90 ہزار جعلی کرنسی نوٹ برآمد کی جناب سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان اور ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے اصل حقائق تک پہنچنے کیلئے ایس پی رورل شفیع اللہ خان گنڈا پور کی نگرانی میں ڈی ایس پی چمکنی عبد السلام خالد اور ایس ایچ او خزانہ حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گرفتار شدہ ملزمان لعل زمان،سجاد اورواجدکو ماہرانہ طریقے انٹاروگیٹ کرکے جن کا ابتدائی بیان یہ تھا کہ مذکورہ جعلی کرنسی 6 لاکھ 90 ہزار آراضی کی لین دین میں استعمال ہوئی ہے لیکن تفصیلی انٹاروگیشن سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جعلی کرنسی پاکستانی نوٹ اور منشیات کے کاروبار کے آپس میں تعلق ہے اور جملہ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے جس پر مقامی پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کے مختلف مقامات میں ماہرانہ طریقوں سے رات گئے چھاپے لگائے جن میں لاکھوں روپے کی مالیت پر مبنی 13 کلو گرام چرس اور مزید 3 لاکھ 70 ہزار پاکستانی جعلی کرنسی اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کو بے نقاب کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

۔