چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس،محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و انسداد منشیات کا تفصیلی جائزہ ، ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا ۔جس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کے سیکرٹری ،ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈائریکٹر جنرل،ڈی جی خیبر پختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور محکمہ کی کارکردگی اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مختلف فیصلے بھی کئے گئے ۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل مقررہ وقت میں شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور محکمہ اسٹیبلشمنٹ محکمہ ہذا میں خالی پوسٹو ں پر اہل افسران کی تعیناتی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک مہینے کے اندر محکمہ میں زیر التواء انکوائریز اورملازمین کی ترقیوں کے کیسوں کومکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری نے محکمہ کے قانونی شعبے کو مضبوط بنانے،کورٹ کیسز کیلئے ڈیٹا بیس تخلیق کرنے کے سا تھ ساتھ سیکرٹری ایکسائز کو خود کورٹ کیسز کی ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ 15دنوں میں اپنے نئے پراجیکٹس کی سمری حکومت کوارسال کرے ،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں عوام کو بہترخدمات کی فراہمی کیلئے معیار کے مطابق اقدامات کئے جائیں۔

UIPاور مقامی پروفیشنل ٹیکس کی سمر ی تیار کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی تاکہ روایتی طریقوں کے بجائے جدید سائنسی طریقہ کار کو اپنایا جاسکے۔انہوں نے اتھارٹی اور ایکسائز ڈائریکٹوریٹ کے مابین روابط کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرنے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکس دھندہ گان کو ویر سروسز میں بھی معاونت فراہم ہوسکے۔اس موقع پر محکمہ کو درپیش مسائل کے ازالے کے لئے محکمہ قانون کو ہدایت کی گئی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر محکمہ کے مسائل و مشکلات کو حل کرے جبکہ محکمہ خزانہ ایک مہینے میں محکمہ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کیسز کا معاملہ حل کرے۔

متعلقہ عنوان :