ناروے اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ،دونوں ممالک کے مابین تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں‘

ٹورے نیڈ ریبو ناروے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ‘ پاکستان میں ناروے کے سفیر کی لاہور کلب کے دورہ پر گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان میں ناروے کے سفیر ایچ ای ٹورے نیڈ ریبو نے کہا ہے کہ ناروے اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم دونوں ممالک کے مابین تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ کلب آمد پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں ، خزانچی شیراز حسنات، ممبر گورننگ باڈی اسماعیل جکھڑ اور پی یو جے کے جنرل سیکرٹری عامر سہیل نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر فارن افیئرز کمیٹی کے ممبران راجہ ریاض، امانویل سرفراز، امجد عثمانی، میاں ندیم،منیب الحق، مجاہد جعفری، اقبال جکھڑاور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر محمد شہباز میاں نے معزز مہان کو کلب کی سرگرمیوں اور ممبران کی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ناروے کے سفیر ٹورے نیڈ ریبو نے کہا کہ ناروے اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم دونوں ممالک کے مابین تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہزاروں پاکستانی ناروے میں مقیم ہیں اور مختلف شعبوں میں اہم اور نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، ناروے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور آزادی صحافت اور صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ناروے کی حکومت اور تنظیمیں یہاں کام کر ہی ہیں ۔

معزز مہمان کو کلب ممبران خصوصاً خواتین صحافیوں کی پروفیشنل صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں اور کلب کیلئے سولر انرجی پلانٹ سے متعلق آگاہ کیا جس پر ٹورے نیڈریبو نے کہا کہ اس سلسلے میں ناروے کا سفارتحانہ اپنے ملک کی تنظیموں سے لاہور پریس کلب کے روابط قائم کروانے میں مددگار ہوگا۔ صدر محمد شہباز میاں نے معزز مہمان کو کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :