الیکشن کمیشن کی29ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے لیگل فریم ورک ٹریننگ مکمل کرلی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن کی29ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے لیگل فریم ورک کی ٹریننگ مکمل کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکر ٹری (ٹریننگ ) ظفر اقبال نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کی29ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کولیگل فریم ورک کی ٹریننگ مکمل ہونے پرسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ای ایم سی کا یہ ساتواں گروپ ہے جس میں الیکشن کمیشن کے افسران نے لیگل فریم ورک جینڈر ، الیکشن قوانین ،نئے قانون( الیکشن ایکٹ2017) اور کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹ سمیت مختلف اہم موضوعات پر جامع ٹریننگ مکمل کی۔

متعلقہ عنوان :