پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا
چاہئے،پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلبا و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے،پاکستان اور برطانیہ کے امن و سلامتی کے حوالے سے بھی مشترکہ مفادات ہیں وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈریوکی ملاقات کے دوران گفتگو
جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:04
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان اور برطانیہ کے امن و سلامتی کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔
وزیر داخلہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نا لج گیٹ وے تشکیل دینے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلبا و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا اہم ترجیح ہے ، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ملکر دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.