آمریت نماجمہوریت کی رخصتی کاوقت آچکا ہے،چیئرمین ملک تاج کا اپنی برادری سمیت سنی تحریک میں شمولیت کااعلان

حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مارکو ترقی کانام دے رکھاہے،علامہ طاہراقبال چشتی تمام کارکنان عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں،علامہ ریاض الرحمن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چیئرمین ملک تاج کا اپنی برادری سمیت سنی تحریک میں شمولیت کااعلان ، آمریت نماجمہوریت کی رخصتی کاوقت آچکا ہے، نااہل حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،حکمرانوں کی نانصافیوں کاجواب آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دیں گے،بروز جمعہ ان خیالات کااظہارچک بیلی خان حلقہ پی پی 5سے پی ٹی آئی کے سابقہ یوسی چیئرمین ملک محمدتاج نے اپنے ساتھیوں اوربرادری سمیت پاکستان سنی تحریک میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدرعلامہ طاہراقبال چشتی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہاکہ چیئرمین ملک تاج اورانکے رفقاء کو سنی تحریک میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہیں،قوم وڈیرہ شاہی اور موروثی نظام سے بیزارہوچکی ہے ،کارکنان عام انتخابات کی بھرپورتیاری کریں، جمہوریت کو فوج اور عدلیہ سے نہیں نواز شریف سے خطرہ ہے، موجودہ حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مارکو ترقی کانام دے رکھاہے،قانون کی حکمرانی نہ ہونے سے معاشرہ تنزلی کاشکارہوجاتاہے، اس موقع پرسنی تحریک کلرسیداں کے صدرعلامہ ریاض الرحمن، علامہ یونس حقانی، علامہ فضل الرحمن، علامہ کبیرچشتی ودیگرمقررین کاکہناتھاکہ ن لیگ کی سیاست ریاست کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے، کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کرنے والے جلدکٹہرے میں کھڑے ہونگے، قوم فوج اور عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے، آئینی اداروں کے خلاف ن لیگ کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :