Live Updates

قومی اور ٹیکنو کریٹ حکومت پاکستان کے مسائل کا حل نہیں اور نہ ہی قانون میں ایسی حکومتوں کی کوئی گنجائش ہے ،سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہو گا،

تحریک انصاف خلاف آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی ،پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم مرحلہ وار ہوگی پہلے مرحلہ میں جلد اعلان کردیا جائے گا، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر جاری کئے جائیں گے، جہاں ضرورت ہوگی وہاں مشاورت کی جائیگی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہاہے کہ قومی اور ٹیکنو کریٹ حکومت پاکستان کے مسائل کا حل نہیں اور نہ ہی قانون میں ایسی حکومتوں کی کوئی گنجائش ہے ،سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہو گا،تحریک انصاف خلاف آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی ،پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم مرحلہ وار ہوگی پہلے مرحلہ میں جلد اعلان کردیا جائے گا، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر جاری کئے جائیں گے، جہاں ضرورت ہوگی وہاں مشاورت کی جائیگی۔

وہ جمعہ کو یہاں سردار احمد یار ہراج کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن کی حکومت ہے موجودہ وزیر اعظم نااہل اور کرپٹ شخص کو اپنا وزیر اعظم قرار دیتا ہے جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان 4نوممبر کو خانیوال کے جلسہ میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے جس وجہ سے خانیوال کا یہ جلسہ تاریخی ہو گا جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ سپوریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف خلاف آئین کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی، تحریک انصاف قومی حکومت یا ٹیکنوکریٹ حکومت کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا پارٹی کے اختلافات پارٹی میں ہی بیٹھ کر حل کر لیے جاتے ہیں فیصلے مفتقہ کیے جاتے ہیں انہوں نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے لیکشن جتنی جلدی ہونگے انتاہی ملک کیلئے اچھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے اور عمران خان نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے عدالتیں ہمیں نااہل کریں ہم نے عدالتوں میں اپنے تمام ثبوت جمع کرائے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم مرحلہ وار ہوگی پہلے مرحلہ میں جلد اعلان کردیا جائیگا اور پارٹی ٹکٹ میرٹ پر جاری کئے جائیں گے ۔ جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہاں مشاورت بھی کی جائیگی ۔پریس کانفرنس میں سردار احمد یار ہراج ،صدر پی ٹی آئی پنجاب اسحاق خان خاکوانی ،عاصم دیہڑ سیکرٹری اطلاعات ،ضلعی صدر پیرظہور حسین قریشی ، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم خاں ،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضی میتلا ،فیصل خان نیازی ،سید علی عباس شاہ ،شاہدہ ملکہ ، احتشام لطیف ، شہباز خان سیال ،عون ببی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ،ابراہیم خان ڈپٹی سیکرٹری پاکستان را فرحت علی ضلعی صدر ، نوجوان راہنما ،محمد افتخار نکیانہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر کارکنان و راہنمابھی موجود تھے ۔

قبل ازیں انہوں نے 4 نومبر کو خانیوال میں ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیااور پار ٹی راہنماں کو جلسے کے حوالے سے مزید ہدایات دی ۔ ہیلی پیڈ پر سابق ناظم سردار احمد یار ہراج ، رانا محمد سلیم خاں ، پیر ظہور قریشی اور درجنوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات