پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے تانے بانے مغربی سرحد کے پار شر پسند عناصر سے ملتے ہیں ، دیوار برلن کے گرنے اور جرمنی کے اتحاد میں پاکستان کی قربانیاں شامل ہیں، افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلہ ہے ، جرمنی پاکستان میں امن اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون کر ے ،افغانستان میں دیرپا امن ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے،پاکستان سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں امن کی بحالی کی پالیسی پر عمل پیر اہے ،قبائلی علاقے دہشت گردوں سے 100 فیصد پاک ہو گئے ہیں

وزیر داخلہ احسن اقبال کی جرمن سفیرمارٹن کابلر سے ملاقات کے دوران گفتگو ، پاکستان اور جرمنی کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ پر اتفاق جرمنی کا سی پیک منصوبوں میں شراکت کی خواہش کا اظہار وزیر داخلہ احسن اقبال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:00

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے تانے بانے مغربی سرحد کے پار شر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بند ی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن اور ترقی کیلئے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے،پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تانے بانے مغربی سرحد کے پار شر پسند عناصر سے ملتے ہیں ، دیوار برلن کے گرنے اور جرمنی کے اتحاد میں پاکستان کی قربانیاں شامل ہیں،افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلہ ہے جبکہ جرمن کے سفیر مارٹن کابلر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،افغانستان میں دیرپا امن ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے،پاکستان کی پالیسی ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے قائم ہو،قبائلی علاقے دہشت گردوں سے 100 فیصد پاک ہو گئے ہیں،جرمنی سی پیک کے منصوبوں میں شراکت کا متمنی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے جرمن کے سفیر مارٹن کابلر نے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی صورتحال زیر بحث آئی۔ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دیوار برلن کے گرنے اور جرمنی کے اتحاد میں پاکستان کی قربانیاں شامل ہیں،افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلہ ہے،پاکستان میں امن اور ترقی کیلئے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے،پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تانے بانے مغربی سرحد کے پار شر پسند عناصر سے ملتے ہیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان کی پالیسی ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے قائم ہو،سی پیک اور معیشت ہی دراصل پاکستان کیلئے اسٹریٹجک ڈیپتھ ہے،خطے کے ممالک مل کر افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے کام کریں،افغانستان میں دیرپا امن ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے،پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے ،دنیا کو اسوقت باہمی عداوت اور ٹکراؤ کی بجائے معاشی و اقتصادی تعاون کی ضرورت ہے،قبائلی علاقے دہشت گردوں سے 100 فیصد پاک ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن کے سفیر مارٹن کابلر نے کہا ہے کہجرمنی سی پیک کے منصوبوں میں شراکت کا متمنی ہے۔ جرمن سفیرنے سی پیک کے منصوبوں کی بھی حمایت کی۔وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے جرمن کی صحافتی برادری کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔