سرفراز نواز کو دھمکیاں دینے والے دو نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:56

سرفراز نواز کو دھمکیاں دینے والے دو نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق کرکٹر سرفراز نواز کو سنگین نتائج اور اہلخانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے دو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سابق کرکٹر اپنے دوست عارف خان کے ہمراہ عدالت سے پیشی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ دو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے سرفراز نواز کی گاری کے سامنے اپنی سفید رنگ کی گاڑی لاکر کھری کردی اور راستہ روک لیا۔ گاڑی سے اتر کر آنے والے دو افراد نے سرفراز نواز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہ اکہ تمہارے بیوی بچوں کو جان سے ماردیں گے دونوں ملزمان نے سفید کپڑے پہن رکھے جنہوں نے پسٹل تان کر دھمکی دی کہ جوا مافیا اور پی سی بی کے خلاف بیان بازی نہ کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے تھانہ آئی نائن پولیس نے سرفراز نواز کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :