کراچی، سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد علی شیخ کی تقرری کے خلاف درخواست پر حکومت کو تفصیلی جواب کے لیے 15 نومبر تک کی مہلت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد علی شیخ کی تقرری کے خلاف درخواست پر حکومت کو تفصیلی جواب کے لیے 15 نومبر تک مہلت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں افتخار اعظمی نے درخواست دائر کی تھی کہ ڈاکٹر محمد علی شیخ کی خلاف قانون تقرری کی گئی پھر2016میں چار سال کی توسیع دے دی گئی ، وائس چانسلر کی تقرری کیلئے رائج قانون اور طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا ، ڈاکٹر محمد علی شیخ نے خود اپنی ملازمت میں توسیع کی سفارش کی ، ڈاکٹر محمد علی شیخ کی تقرری کا معاملہ نہ ہی سرچ کمیٹی کے پاس گیا نہ ہی سمری بھیجی گئی ، عدالت نے درخواست پر حکومت سندھ کو تفصیلی جواب کے لیے 15 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

#

متعلقہ عنوان :