دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی مزید بہتر بنانے کیلئے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی تنصیبات پر نصب چیمبر اور سائفن نمبر 20کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:34

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی مزید بہتر بنانے کیلئے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی تنصیبات پر نصب چیمبر اور سائفن نمبر 20کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ، جبکہ منتخب نمائندوں کے مطالبہ پر پہاڑ گنج کے علاقہ میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے پمپنگ اسٹیشن کو فعال کرنے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،سیوریج صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں کام جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک عبدالرحمن شیخ کو ہدایت کی تھی کہ شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائنوں اور کنڈیوٹ کے چیمبرز کو فوری طور پر صاف کرکے پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے جس پر سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک اور ایگزیکیٹیو انجینئر محمد ریاض نے بھاری مشینری اور عملے کی مدد سے پپری ، سی او ڈی اور نارتھ ایسٹ کراچی کے مقام پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائنوں اور سائفن کے متعدد چیمبر اور سائفن نمبر 20کی صفائی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا ،ایم ڈی واٹربورڈ کے اس اقدام سے امید ہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی ،دریں اثناء گزشتہ دنوں ایم ڈی واٹربورڈ نے منتخب نمائندوں کے مطالبہ پر پہاڑ گنج نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا تھا اور وہاں شہریوں کو درپیش پانی کی فراہمی میں مشکلات کا از خود معائنہ کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین پہاڑ گنج دل محمد نے ایم ڈی واٹربورڈ کو یونین کونسل کے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں دقت سے آگاہ کیا تھا جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئر نارتھ کراچی و نارتھ ناظم آباد جی ایم حب کو ہدایت کی کہ پہاڑ گنج پمپنگ اسٹیشن کو فوری طور پر فعال کیا جائے ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر پہاڑ گنج پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جو اب آخری مراحل میں ہے ،اس سلسلے میں موٹرپینل اور الیکٹرک پینل کی تنصیب سمیت دیگر کام مکمل کرلیا گیا ہے امید ہے کہ پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، اس اقدام سے پہاڑ گنج نارتھ ناظم آباد کے بلاک B،اور Qسمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ،مزید برآں ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر جاری 20 روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں کام زور و شورسے جاری ہے ،جمعہ کو ملیر کی یوسی 6،خلد آباد ،نارتھ کراچی کے علاقہ 11C،نارتھ ناظم آباد بلاک N،H،برنس روڈ ،لیاقت آباد، گلبرگ ، جمشید ٹاؤن کی یوسی 14،نواب اسماعیل روڈ ، صدیق اکبر روڈ اورنگی ٹاؤن ، بہار کالونی ،آگرہ تاج کالونی ،سمیت لیاری کے مختلف علاقوں اور لانڈھی و گڈاپ کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں اور سیورٹرنک کی صفائی مکمل کی گئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور دھنس جانیوالی مین سیوریج لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :