کابل ، مسجد پر خود کش حملہ، درجنوں ہلاک

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد پر کیے گئے خودکش حملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم از کم 30 لاشوں کو وہاں سے نکالا جا چکا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ خود کش حملہ آور نے کابل کی ایک شیعہ مسجد کے اندر پہنچ کر دھماکا کیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے 30 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :