ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صحت مند سطح پر ہیں، پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 17.7فیصد اضافہ ہوا ،

ترسیلات زر میں 13.2فیصد ، جولائی سے اگست تک غیر ملکی سرمایہ کاری 458ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال اس مدت کے دوران 180ملین ڈالر تھی اس طرح غیر ملکی سرمایہ کاری میں 154.9فیصد اضافہ ہوا ،یہ مثبت رجحانات آئندہ مہینوں میں مزید مستحکم ہوں گے ترجمان وزارت خزانہ کا وضاحتی بیان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:55

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ترجمان وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صحت مند سطح پر ہیں، پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 17.7فیصد اضافہ ہوا ، ترسیلات زر میں 13.2فیصد ، جولائی سے اگست تک غیر ملکی سرمایہ کاری 458ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال اس مدت کے دوران 180ملین ڈالر تھی اس طرح غیر ملکی سرمایہ کاری میں 154.9فیصد اضافہ ہوا ،یہ مثبت رجحانات آئندہ مہینوں میں مزید مستحکم ہوں گے ،زرمبادلہ کے ذخائر صحت افزاء حالت برقرار رکھیں گے، تجارتی فنانسنگ معمول کا عمل ہے،2013میں بیرونی قرضہ جی ڈی پی کی شرح کا 21.4فیصد تھا جبکہ 2017میں اس شرح میں کمی آئی ہے اور یہ 20.6فیصد ہے۔

جمعہ کو ترجمان وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ تجارتی فنانسنگ معمول کا عمل ہے ، بیرونی قرضوں میں مجموعی طور پر اضافہ نہیں ہوا ،2013میں بیرونی قرضہ جی ڈی پی کی شرح کا 21.4فیصد تھا جبکہ 2017میں اس شرح میں کمی آئی ہے اور یہ 20.6فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

بیرونی قرضہ پائیدار سطح پر اور یہ بھارت ، سری لنکا اور مصر کی نسبت کم سطح پر ہے ۔اسی طرح رواں مالی سال کیلئے ایکسٹرنل ڈیٹ سروسنگ 5.8بلین ڈالر ہے جو گزشتہ سال 6.4بلین ڈالر تھے ۔

ترجمان نے کہا ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صحت مند سطح پر ہیں ۔برآمدات میں 17.7فیصد اضافہ ہوا ، ترسیلات زر میں 13.2فیصد ، جولائی سے اگست تک غیر ملکی سرمایہ کاری 458ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال اس مدت کے دوران 180ملین ڈالر تھی اس طرح غیر ملکی سرمایہ کاری میں 154.9فیصد اضافہ ہوا ۔مثبت رجحانات آئندہ مہینوں میں مزید مستحکم ہوں گے ،زرمبادلہ کے ذخائر صحت افزاء حالت برقرار رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :