ٹیکس نظام میں بہتری اہم ہدف ، جامع رپورٹ قابل تعریف ہے ،

ٹیکس اصلاحات کمیشن کا حصہ انتہائی قابل قدر ہوگا، اسکی سفارشات کا مجموعی ٹیکس وصولیوں میں اضافے،ٹیکس دہندگان کوسہولتوں کی فراہمی اورٹیکس نظام کی بہتری میں اہم کردارہوگا، ایف بی آر نے عملدرآمد کمیٹی کے ساتھ ساتھ ٹیکس اصلاحات کمیشن سے بھر تعاون کیا ہے،ان کی مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیکس اصلاحات کمیشن کی عملدرآمدکمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:55

ٹیکس نظام میں بہتری   اہم ہدف ، جامع رپورٹ  قابل تعریف ہے ،
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے ٹیکس نظام کو اپ گریڈ کرنے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے تیار کی گئی جامع رپورٹ اورکارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم ہدف ہے ، ٹیکس نظام کی بہتری کے لئے ٹیکس اصلاحات کمیشن کا حصہ انتہائی قابل قدر ہوگا، اسکی سفارشات کا مجموعی ٹیکس وصولیوں میں اضافے،ٹیکس دہندگان کوسہولتوں کی فراہمی اورٹیکس نظام کی بہتری میں اہم کردارہوگا، ایف بی آر نے عملدرآمد کمیٹی کے ساتھ ساتھ ٹیکس اصلاحات کمیشن سے بھر تعاون کیا ہے،ان کی مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

جمعہ کووزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ٹیکس اصلاحات کمیشن کی عملدرآمدکمیٹی کا اجلاس فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹیکس نظام کو اپ گریڈ کرنے کے امورپرغورکیا گیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جامع رپورٹ کی تیاری کے حوالے سے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم ہدف ہے ، ٹیکس نظام کی بہتری کے لئے اس کا حصہ انتہائی قابل قدر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی سفارشات کا مجموعی ٹیکس وصولیوں میں اضافے،ٹیکس دہندگان کوسہولتوں کی فراہمی اورٹیکس نظام کی بہتری میں اہم کردارہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے عملدرآمد کمیٹی کے ساتھ ساتھ ٹیکس اصلاحات کمیشن سے بھر تعاون کیا ہے ۔ان کی مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ٹیکس اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین اورارکان نے تعاون اورحوصلہ افزائی پروزیرخزانہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرچیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ رواں مالی سال اٹھارہ اکتوبر تک چارلاکھ چھ ہزارتین سو دس ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جاچکے ہیں ،،جبکہ پچھلے مالی سال اسی عرصے میں ایک لاکھ بانوے ہزارانسٹھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :