فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے کلچر،ورثہ اور اقدارکو سمجھنے میں مدد ملے گی،فلم نہ صرف ایک ایسا طاقتور میڈیم تھا جس سے دوسروں کے کلچر کو متعارف کرایا جا سکتا تھا،پاکستانی فلموں کی رومانیہ میں دکھائے جانے سے پاکستانی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی رومانیہ کے سفیر نکولائی جی اوا سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:55

فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے کلچر،ورثہ اور اقدارکو سمجھنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے کلچر،ورثہ اور اقدارکو سمجھنے میں مدد ملے گی،فلم نہ صرف ایک ایسا طاقتور میڈیم تھا جس سے دوسروں کے کلچر کو متعارف کرایا جا سکتا تھا،پاکستانی فلموں کی رومانیہ میں دکھائے جانے سے پاکستانی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔

وہ جمعہ کے روز رومانیہ کے سفیر نکولائی جی اوا سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ د ونوں ملکوں میں فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے عوامی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی،فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے کلچر،ورثہ اور اقدارکو سمجھنے میں مدد ملے گی،فلم نہ صرف ایک ایسا طاقتور میڈیم تھا جس سے دوسروں کے کلچر کو متعارف کرایا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم سے دوسروں کے قومی ورثے اور اقدارکو سمجھنے میں مدد ملتی ہے،پاکستانی فلموں کی رومانیہ میں دکھائے جانے سے پاکستانی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی،پاکستان 60 اور 70 کی دہائی میں دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے والا ملک تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں سے قومی ہم آہنگی اور ملکی تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملتی تھی،موجودہ حکومت پرامن بقائے باہمی کے حقیقی بیانیے پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے،اکستان نیامن وا مان کی صورتحال اور معاشی میدان میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔

اس موقع پر رومانیہ کے سفیر نکولائی جی اوا نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جہاں جمہوریت فعال ہے اور میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے، سفیر نے دونوں ملکوں کے صحافیوں کے تبادلوں،ٹریننگ پروگرامز سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں مددلینے کی تجویز دی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور طویل المدت تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں انفارمیشن،کلچر،براڈکاسٹ اور ورثے کے شعبوں میں ایم او یوز کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :