معاشرتی ترقی کیلئے خوداحتسابی کے عمل کو فروغ دینا ہوگا، بغض،کینہ اور حسد جیسی بیماریوں سے نمٹنا ہوگا، ثقافت اور قومی ورثہ کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں،پاکستان میں اقلیتی برادریاں پرامن طریقے سے قیام پذیر ہیں،پاکستان کا مستقبل اور ترقی آنے والی نسل کے ساتھ جڑی ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا لوک ورثہ میں تقریب سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:55

معاشرتی ترقی کیلئے خوداحتسابی کے عمل کو فروغ دینا ہوگا، بغض،کینہ اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہمعاشرتی ترقی کیلئے خوداحتسابی کے عمل کو فروغ دینا ہوگا، بغض،کینہ اور حسد جیسی بیماریوں سے نمٹنا ہوگا، ثقافت اور قومی ورثہ کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں،پاکستان میں اقلیتی برادریاں پرامن طریقے سے قیام پذیر ہیں،پاکستان کا مستقبل اور ترقی آنے والی نسل کے ساتھ جڑی ہے۔

جمعہ کو لوک ورثہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں،پاکستان دنیا کے نقشے پر امن کا گہوارہ بن کر ابھر رہا ہے،پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک دفعہ پھر آباد ہورہے ہیں،ثقافت اور قومی ورثہ کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں،پاکستان میں اقلیتی برادریاں پرامن طریقے سے قیام پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ ہم سب کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے،پاکستان کا مستقبل اور ترقی آنے والی نسل کے ساتھ جڑی ہے،نوجوان نسل ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،معاشرتی ترقی کیلئے خوداحتسابی کے عمل کو فروغ دینا ہوگا، بغض،کینہ اور حسد جیسی بیماریوں سے نمٹنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ،ریڈیو،پی این سی اے، لوک ورثہ قومی تشخص اجاگر کرنے میں کردار اد ا کر رہے ہیں،ثقافتی پروگرامز کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے،اسلام سمیت تمام مذاہب انسانیت سے محبت کا درس دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :