آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،ائیر چیف مارشل سہیل امان

پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کرضرب عضب اور آپریشن ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنزمیں اپنا اہم کردار ادا کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ کا سیمینارسے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:55

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،ائیر چیف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کرضرب عضب اور آپریشن ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنزمیں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔ وہ جمعہ کو یہاں ایئر ہیڈ کوارٹرز میں - ائیر پاورکے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینا رکے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔

پاک فضائیہ کے زیر اہتمام منعقدہ اس دو روزہ سیمینار کے اختتامی سیشن میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس سیمینار میں 18ممالک کی فضائی افواج سے آنے والے مقررین اور مبصرین نے -" ایمرجنگ ٹرینڈز اِن ائیر پاور-" کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سیمینار کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

انہوں نے اس سیمینار میں غیر روایتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ائیر پاور کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے مسلح افواج کے ساتھ مل کرضرب عضب اور آپریشن ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنز کا بھی ذکر کیا۔اسی ضمن میں انہوں نے دوست ممالک کی فضائی افواج کو حال ہی میں قائم کردہ پاک فضائیہ کے ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں تربیتی تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی۔پاک فضائیہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ،پاکستان میں موجود غیر ملکی دفاعی اور فضائی اتاشی، دفاعی تجزیہ کار اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمایاں افراد بھی اس سیمینار میں موجود تھے۔