افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلا ،پاکستان میں امن وترقی کیلئے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے،افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے

وفاقی وزیرداخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی جرمن سفیر مارٹن کابلر سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:55

افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلا ،پاکستان میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلا ،پاکستان میں امن وترقی کیلئے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے،افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں جرمن سفیر مارٹن کابلر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلا ،پاکستان میں امن وترقی کیلئے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے،افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ ملاقات میں پاکستان اورجرمنی کے درمیان ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ پر اتفاق ہوا ۔