پاک سر زمین پارٹی کا مردم شماری کے نتائج کی تحقیقات اور توثیق کرنے کے لیے آزادانہ کمیشن مقرر کرنے کا مطالبہ
سپریم کورٹ تحقیقات و جائزہ لیں کہ قوم کے 26 بلین روپے مردم شماری پر خرچ ہونے کے باوجود حقیقت پر مبنی شفاف نتائج کیوں سامنے نہیں آئے، مصطفی کمال
جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:29
(جاری ہے)
لاہور اور کراچی کا عام تقابلی جائزہ ثابت کر دیتا ہے کہ ہم کیوں پوری مردم شماری کو یکسر مسترد کر دیتے ہیں۔
مردم شماری میں ایک بلاک کی حد 200 سے 250 گھروں پر مشتمل ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق کراچی کے بلاک کی حد 14494 پر مشتمل ہے جبکہ لاہور کی 6585 گھروں پر مشتمل ہے۔ اگر اوسطاً 225 گھر خانہ شماری کے ایک بلاک میں شامل ہیں اور اس کو اوسطاً 6.2 فیصد شہری نمو سے ضرب دیا جائے تو بھی کراچی کی آبادی 2 کڑوڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرتی ہے جبکہ لاہور کی آبادی 91 لاکھ 86 ہزار بنتی ہے۔ 2017 کی خانہ شماری کے مطابق کراچی میں گھروں کی تعداد 27 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ لاہور میں گھروں کی تعداد 17 لاکھ 27 ہزار ہے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ کراچی کے ایک بلاک میں 191 جبکہ لاہور کے ایک بلاک میں مضحکہ خیز طور پہ 261 گھروں کو شامل کیا گیا۔ اسکے علاوہ شناختی کارڈ، غیر قانونی تارکین وطن، اندرون ملک سے IDP's اور معاشی وجوہات کی بناء پر حجرت سے یہ یقین ہو جاتا ہے کہ کراچی کی آبادی کم از کم 10 ملین کم گنتی کی گئی ہے۔ اسی طرح بے ضابطگیوں، متضاد طریقہ اپنانے اور غیر تربیت یافتہ عملے کی شکایتیں بھی پورے پاکستان سے موصول ہوئیں۔مصطفیٰ کمال نے پر زور طریقے سے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی 2017 کی مردم شماری کو یکسر مسترد کرتی ہے اور وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی ادارہ شماریات سمیت تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر مردم شماری میں نظر انداز کیے ہوئے علاقے اور بلاکس کا دوبارہ جائزہ لیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ مردم شماری کی توثیق بعد از مردم شماری سروے (Post Enumeration Survey) اتفاقی طور پر علاقے چیک کرنے اور اسکے اصل نتائج سے تقابل کرنے سے حقیقت واضح ہو جائے گی۔ مردم شماری ایک قومی معاملہ ہے اس لیے پاک سر زمین پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایک غیر جانبدار، آزاد اور خودمختار کمیشن ایک سپریم کورٹ کے معزز جج کی سربراہی میں مردم شماری کے نتائج کی تحقیقات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.