سید ناصر حسین شاہ نے چائنیز فوڈ فیسٹول 2017کا افتتاح کردیا

چین اور پاکستان روائتی دوست ہیں اور چین ایک آزمایا ہوا دوست ہے ،ناصر حسین شاہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:27

سید ناصر حسین شاہ نے چائنیز فوڈ فیسٹول 2017کا افتتاح کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر محنت ،ٹرانسپورٹ واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں چائنیز فوڈ فیسٹول 2017کا افتتاح کیا ،ہے فیسٹول پاک چائینہ کی روایتی دوستانہ تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے منعقدکیا جارہا ہے جس میں روایتی چائنیز کھانے بھی رکھے گئے تھے ۔عظیم قریشی جنرل مینجر بیج لگژری ہوٹل نے ان کا استقبال کیا شہر کی دیگر شخصیات ،ڈپلومیٹک کمیونٹی ،کارپوریٹ کمپنیوں کے اعلیٰ نمائندوں اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی ۔

مقامی ہوٹل نے چائنیز کھانوں کے ذائقوںکا تمام شرکت کرنے والوں کو موقع دیا ہے فیسٹول 22اکتوبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان اور چین کی روایتی اور تاریخی دوستی کو اجاگر کرتے ہوں کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ہر سطح پر مدد اور تعاون فراہم کیا ہے یہ ایک آزمایا ہوا دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی ابتدا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کی اور بعد میں بینظیر بھٹو ،آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے سے پیک کے حوالے سے بتایا کہ KCRکو ایکنک کی منظوری کے بعد CPEKمیں شامل کرلیا گیا ہے اور چین کی تین کمپنیاں بھی مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کررہی ہے اور ہر ممکن تعاون ومدد فراہم کیا جارہا ہے KCRاور دیگر منصوبوں پر بھی چین کی حکومت اور عوام نے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :