پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک کا اتوار کو فاٹا انضمام کے حوالے سے پشاور سے اسلام اباد تک پیدل مارچ کا اعلان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک نے اتوار کے روزفاٹا انضمام کے حوالے سے پشاور سے اسلام اباد تک پیدل مارچ کا اعلان کردیامارچ اتوار کے باب خیبرسے شروع ہوگا جو کہ3 بجے پشاور پریس کلب پہنچے گامارچ میں فاٹاسمیت خیبرپختونخوا کے سیاسی،سماجی، طلبہ سمیت عام شہرکثیرتعداد میں شرکت کرئینگے فاٹا انضمام مارچ کے ارگنائزر اور پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کوارڈینیٹر تیمور کمال نے کہا کہ اس مارچ کی رہنمائی کثرت رائے کرینگے اور یہ باب خیبر سے شروع ہوکر اسلام آباد پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھہ دن پر مشتمل پیدل مارچ میں شریک افراد تمام فاصلہ پیدل طے ہوگا۔22 تاریخ بروز اتوار سے شروع ہوکر26 تک یہ مارچ پورا کیا جائے گا جس کا استقبال جگہ جگہ پر سیاسی اور سماجی تنظیمیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :