حلقہ این اے 4کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ تحریک انصاف کی درخواست پر کیا گیا ہے،

فوج کی موجودگی کیوجہ سے 2013 کی نسبت ہمارے نتائج کو کو ئی ہائی جیک نہیں کر سکے گا ، ترجمان صوبائی حکومت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ تحریک انصاف کی درخواست پر کیا گیا ہے،فوج کی موجودگی کی وجہ سے 2013 کی نسبت ہمارے نتائج کو کو ئی ہائی جیک نہیں کر سکے گا ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ این اے چار میں دھندلی کے خطرے کی پیش نظر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی اور انکے امیدوار ارباب عامرنے این اے فور میں ضمنی انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کی درخواست دی تھی ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدرڈاکٹر شبیر گیلانی نے دیگر ساتھیوں سمیت حلقہ این اے چار میں پی ٹی آئی کی امیداور کی حمایت کا اعلان کیا ۔

پی اے ٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ انکی پارٹی نے احتساب کے نظا م کے قیام کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ این اے فور کے ضمنی انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماء اپنے امید واروں کی کامیابی کیلئے بھر پور مہم چلا رہی ہیں۔