ضلعی انتظامیہ کا سکردو مارکیٹ میں ایل پی جی ایجنسی اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر چھاپے

ناقص صفائی ،میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور زائد ریٹ وصول کرنے پر بھاری جرمانے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:51

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر فہد ممتاز کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو عباس علی ،فوڈ انسپکٹر میونسپل کمیٹی سکردو حسین خان اخونزادہ اور سٹی پولیس کا سکردو مارکیٹ میں ایل پی جی ایجنسی ،مرغی فروشوں کے دکانوں پر چھاپے،دوران چھاپہ ناقص صفائی ،میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور زائد ریٹ وصول کرنے پر مرغی فروشوں پر موقع پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ ایل پی جی سلنڈر ایجنسی کے دکان اور ہوٹلز کا بھی چیکنگ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آگ بجھانے کے آلات نصب نہ کرنے پر ایل پی جی شاپر پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی ،ملازمین کی فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور آئندہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوٹل چلانے کا پابند رہنے کا حکم دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سکردو عباس علی نے مزید کہا کہ سکردو شہر میں مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر میونسپل کمیٹی سکردو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنائے اور کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے اور گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ2014کے تحت قانونی کاروائی کیا جائے حکومت صفائی اور ستھرائی کی اعلیٰ معیار اپنانے والوں کی حوصلہ افزائی کریگی۔

متعلقہ عنوان :