بلتستان ریجن کے عوام کا دریرینہ مطالبہ گلگت سکردو روڈ،کرگل سکردو روڈ سی پیک میں بلتستان ریجن کیلئے حصہ اور موجودہ ٹیکسز نظام کے فی الفور خاتمے کیا جائے ، حاجی منظور یولتر کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:51

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سکردو آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سکردو کے حوالے سے کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلتستان ریجن کے عوام کا دریرینہ مطالبہ گلگت سکردو روڈ،کرگل سکردو روڈ اور سی پیک میں بلتستان ریجن کیلئے حصہ اور موجودہ ٹیکسز نظام کے فی الفور خاتمے کے علاوہ ٹورزم کے بہتر مواقع کی فراہمی اور ٹوریسٹ سہولیات کیلئے دیگرممالک کے سیاح کو بذریعہ فلائٹ براہ راست سکردو ائیرپورٹ پر انٹر نیشنل فلائٹ کو اتارنے کی منظوری اور شتونگ نالہ ،شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کے علاوہ روندو بونجی ڈیم جو کہ مشرف دور حکومت میں باقاعدہ افتتاح ہو کر کام بھی شروع ہوا تھا کو دوبارہ شروع کرانے کے مطالبات اور نکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اعلانات ہر آنے والی حکومت نے کہ اور ووٹ بٹورے تاہم عملاً کا م نہ ہونے کے برابر ہے ۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے اس موقع پر تمام پارٹیوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے علاقے کے حقوق پر کس قسم کا سودا بازی نہیں کرنا چاہیے ۔علاقے کے مفاد ہم سب کی اولین ذمہ داری اور مطالبہ ہونا چاہیے اس کے علاوہ دیوسائی ٹو بابو سر،ناران کاغان روڈ کو بھی فوری تھرو کرنے کا مطالبہ ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ سکردو کے موقع پر جس طرح آج آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی ہے ۔وزیر اعظم کیساتھ بھی آل پارٹیز کی ایک نشست رکھی جائے تاکہ تمام پارٹیاں صوبائی و علاقائی مسائل جو کہ ہماری بنیادی مسائل ہے وزیر اعظم تک پہنچا سکیں۔

متعلقہ عنوان :