وفاق گلگت بلتستان کو آئین کے دائرے میں لانے سے گریز کرکے دشمنوں کو ہرزہ سرائی کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے،شیخ محمد حسن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:51

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ وفاق کی گلگت بلتستان دشمنی کھل کر سامنے آرہی ہے ایک جانب گلگت بلتستان کو آئین کے دائرے میں لانے سے گریز کرکے دشمنوں کو ہرزہ سرائی کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے تودوسری جانب بے آئین خطے پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے گلگت بلتستان دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ گلگت بلتستان کو حقوق ملے اور یہ خطہ ترقی کرئے جس وجہ سے انہوں نے جان بوجھ کر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے سے گریز اں ہیں جس وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کے خلاف ہر زہ سرائی کا موقع مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ دشمن ملک بھارت کی زبان بول رہے ہیں اس کے باوجود حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لینے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سی پیک متنازعہ علاقے سے گزرنے والی بات اصل امریکہ کی نہیں بلکہ امریکہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں ایسے میں حکومت پاکستان کوچائیے کہ اگر سی پیک کو کامیاب بنانے اور اس خطے سے ٹیکس وصول کرنا ہے تو پہلے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنائیں تاکہ سی پیک بھی کامیاب ہو اور خطے کے عوام کو ٹیکس پر اعتراض بھی کرنے کا موقع نہ ملے ۔