زرعی شعبے میں ہونیوالی جدید تحقیق سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ ،

صوبے کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں عوامی شراکت سے علاقے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس کیلئے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام عمل میں لایا گیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی چیف سیکرٹری سمیت دیگرسے ملاقت میں گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:51

زرعی شعبے میں ہونیوالی جدید تحقیق سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے ٹاسک ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کہا ہے کہ زرعی شعبے میں ہونے والی جدید تحقیق سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں زرعی شعبے کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں،صوبے کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں عوامی شراکت سے علاقے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام عمل میں لایا گیا ہے اس ادارے کے تحت دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے گا جس کیلئے ماہرسماجی و دیہی ترقی شعیب سلطان جیسے عظیم شخصیات کے تجربے سے استعفادہ حاصل کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

حکومت کمیونٹی کے تعاون سے علاقے کے مفاد میں کام کررہی ہے زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ایفاد پروجیکٹ انتہائی اہم منصوبہ ثابت ہوگا۔ کمیونٹی کی جانب سے تعاون خوش آئند ہے۔ وہ جمعہ کو ماہر سماجی و دیہی ترقی اور جی بی آر ایس پی کے بورڈ آف گورننس کے ممبر شعیب سلطان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کو فعال کیا گیا ہے ابتدائی مرحلے میں دیامر سے جی بی آر ایس پی کے تحت کام کا آغاز کیا گیا ہے۔