وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا جگلوٹ ہسپتال کا دورہ ،ہسپتال میں موجود میڈیکل سٹور میں ادویات چیک کیں، مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کئے، چکرکوٹ میدان روڈ پرجاری کام کا معائنہ کیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:51

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا جگلوٹ ہسپتال کا دورہ ،ہسپتال میں موجود میڈیکل ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جگلوٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہسپتال میں موجود میڈیکل سٹور میں ادویات چیک کئے اور مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جگلوٹ چکرکوٹ میدان روڈ پرجاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ روڈ کا کام دسمبر تک مکمل کیاجائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :