کوئٹہ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن پر ایک گروہ مسلط ہے جس نے تنظیم کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ،سید عبدالعزیز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کوئٹہ کے صدر سید عبدالعزیز نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ بھر کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے پچھلے ایک سال سے صوبائی صدر کی سربراہی میں تنظیم پر ایک گروہ مسلط ہے جس نے تنظیم کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور عہدوںکی معیاد کو 2سال سے بڑھا کر 3سال کر دی جوغیر آئینی عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید ملکانی،چیئرمین نصیر احمد خان بازئی ،آرگنائزر عظمت اللہ رئیسانی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سال میں کم از کم تنظیم کے صوبائی کونسل کے 4اجلاس ہونے چاہئے لیکن پچھلے 2سالوں میں ایک بار کونسل کا اجلاس بلایا گیا بدقسمتی سے اجلاس بد نظمی کا شکار ہوا جس اکثریتی ممبران نے احتجاجاً واک آئوٹ کیا اس کے بعد موصوف نے 48ممبران کی موجودگی میں غیر آئینی طریقے سے عہدوں کی معیاد کو 2سال سے بڑھا کر3سال کردیا جو کہ سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر ایک سازش کے تحت تنظیم کو ختم کرنے اور اساتذہ کو دست و گریباں کرنے کے در پر ہیں آخر میں انہوں نے تنظیم کے سینئر اساتذہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے تنظیم کو مزید تباہ ہونے سے بچائے۔

متعلقہ عنوان :