امریکی جریدے نے چار سو امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کر دی ،ْ بل گیٹس بدستور پہلے نمبر پر آگئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:48

امریکی جریدے نے چار سو امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) امریکی جریدے نے چار سو امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بل گیٹس بدستور پہلے نمبر پر آئے ہیں۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل 24 ویں بار پہلے نمبر پر آئے ،ْ بل گیٹس کے اثاثوں کا مجموعی حجم 89 ارب ڈالر بتایا گیا ،ْ دوسرے نمبر پر ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس ہیں جن کے اثاثے 81.5 ارب ڈالر ہیں۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبر پر وارین بوفے 78 ارب ڈالر اور چوتھے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 71 ارب ڈالر ہے۔چار سوافراد پر مشتمل فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ 92 درجے تنزلی کے بعد 248 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 3.1 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں 156 ویں نمبر پر تھے۔ فوربس کے مطابق نیویارک میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں آنے والی مندی اور انتخابی مہم کے دوارن آنے والے اخراجات کی وجہ سے ٹرمپ کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 60 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :