انٹر نیشنل ڈیسک

یورپی یونین اور ایرانی تجارتی معاہدوں کو تحفظ حاصل ہے، ٹلرسن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان تجارتی معاہدوں کو تحفظ حاصل ہے۔امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ان معاہدوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے بارے میں اپنے یورپی اتحادیوں کے خدشات دور کریں گے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2015 ء میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار کر چکے ہیں، تاہم ریکس ٹلرسن کے مطابق صدر کا موقف ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدوں کے حوالہ سے بالکل واضح ہے اور انہوں نے ان معاہدوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔