عوام کی زندگیوں میں آسانی وبہتری اعلانات سے نہیں بلکہ بنیادی سہولیات اورعملی اقدامات سے آتے ہے،امیرمقام

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی وبہتری اضلاع اورتحصیل کے اعلانات سے نہیںآتی بلکہ بنیادی سہولیات اورعملی اقدامات سے آتے ہے جس سے تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف قاصررہاہے بلکہ عوام کے مسائل کوسنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے گئے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کیساتھ محض نام نہاداعلانات کے سواکچھ نہیںہے جس پرعوام کی آنکھوںمیںدھول جھونک رہے ہیں،عمران خان دوسروں پرتنقیدکرنیوالے عمران خان نے خیبرپختونخواکوقرضے کی دلدل میںدھنس دیاہے اورصوبے کے بچے بچے کومقروض بنادیاہے ، یہ وہ نام نہادتبدیلی تھی جس کاعمران خان راگ الاپ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںخیبرپختونخواسے آئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کے بلندوبانگ دعوے کرنیوالے عمران خان اوروزیراعلیٰ بتائے کہ ریپیڈ بس منصوبے کیلئے کتناقرضہ لیاہے،پرویزخٹک نے صوبے کے عوام ساڑھے چارسال سہولیات سے محروم رکھااوراب انتخابات کے نزدیک ہوتے ہیںاسے عوام کی فلاح وبہبودستانے لگی ہے مگرعمران خان اورپرویزخٹک خاطر جمع رکھیںیہ سوتیلی ماںجیساسلوک خیبرپختونخواکے عوام کبھی نہیںبھولیںگے اورآئندہ عام انتخابات میںبیلٹ کے ذریعے اسکابھرپوربدلہ لیںگے۔

انجینئرامیرمقام نے مزیدکہاکہ پرویزخٹک عوام کوبتائے کہ سوات موٹروے کوکتنے سالوںکیلئے ایف ڈبلیواوکولیزپردیکرصوبے کے عوام اورمعیشت کااستحصال کیاگیااورملم جبہ ہوٹل بمعہ جنگلات کتنے سالوںکیلئے لیزپردیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ عمران خان کوتوفیق دے کہ وہ اپنے قول فعل پرقائم رہے ۔

متعلقہ عنوان :