آصف زرداری سے ملک حاکمین خان کی ملاقات ،سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:16

آصف زرداری سے ملک حاکمین خان کی ملاقات ،سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ وسابق صدر آصف علی زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنما ملک حاکمین خان نے ملاقات کی جس میںملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے ملک حاکمین خان کی پارٹی کیلئے خدمات ،وفاداری اور ثابت قدمی کو سراہا ۔ اس موقع پر ملک حاکمین خان نے آصف علی زرداری کو اپنی لکھی ہوئی کتاب بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :